تازہ تر ین

پرکشش ایشائی خواتین …. نام فائنل

ممبئی (خصوصی رپورٹ)کامیابیاں اور اعزازات ایک ایک کرکے بالی ووڈ اداکارہ دپیکاپدوکون کے قدموں میں گرتی جارہی ہیں، ”ایشا کی پرکشش خاتون“ کا ٹائٹل بھی پریانکا سے چھین کر اپنے نام کرلیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ دیپکا کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے اور انہوں نے یہ اعزاز گلوبل آئیکون پریانکا چوپڑا کو پیچھے چھوڑ کر اپنے نام کیا ہے جو اب تک چار بار یہ اعزاز اپنے نام کر چکی ہیں۔ یہ فہرست برطانوی اخبار ” ایسٹرن آئی“ ہرسال مرتب کرتا ہے۔ دپیکاپدوکون جو اب بالی ووڈ کے بعد ہالی ووڈ میں بھی قدم رکھی چکی ہیں اور وہ اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ”ٹرپل ایکس“ ریٹرن آف ایگزینڈرکیج“ میں سپرسٹار ڈیزل کے مقابل کام کررہی ہیں۔ 2016ءکی پرکشش ایشیائی خاتون کے سروے کے دوران دپیکا کے حصے میں لاکھوں ووٹ آئے۔دپیکا کے سرفہرست آنے کے بعد پریانکا دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں جبکہ اداکارہ نیہا شرما کے حصے میں تیسری اپوزیشن آئی اور اس کے ساتھ انہیں ”پرکشش ٹی وی اداکارہ“ کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔ٹی وی اداکارہ درشتی دھامی بھی ٹاپ فائیو پرکشش خواتین میں چوتھی پوزشن پر ہیں۔شامل دیگر اداکاراﺅں میں ثنیاایرانی (چھٹی) کترینہ کیف (ساتویں)، سونم کپور (آٹھویں)، پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان (نویں)اور گوہر خان (دسویں) شامل ہیں۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain