تازہ تر ین

رجنی کانت نے عامر خان سے معذرت مانگ لی….مگر کیوں

ممبئی(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ سپر اسٹارعامر خان نے لیجنڈری اداکار رجنی کانت سے اپنی نئی آنے والی فلم ”دنگل“ کو تامل زبان میں ڈب کرنے کی درخواست کی تھی جس سے رجنی کانت نے مصروفیات کے باعث معذرت کرلی۔بالی ووڈ اسٹارعامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ”دنگل“ کی کامیابی کے لیے کافی پر امید ہیں اور انہوں نے فلم کو 3 زبانوں میں ڈب کرکے ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کے لیے انہوں نے رجنی کانت سے بھی درخواست کی تھی۔ عامر خان نے لیجنڈری اداکار رجنی کانت کے لیے فلم ”دنگل“کی خصوصی اسکریننگ رکھی جس میں دونوں اداکاروں کی فیملیز نے بھی شرکت کی جب کہ اس موقع پر عامر خان نے رجنی کانت سے ان کی آواز میں فلم کو تامل زبان میں ڈب کرانے کی درخواست کی جس پر لیجنڈری اداکار نے مصروفیات کے باعث فلم کو ڈب کرنے سے معذرت کرلی ہے۔واضح رہے کہ عامرخان کی فلم ”دنگل“23 دسمبر کونمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain