لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) گلوکارہ میڈونا نے کہا ہے کہ ان کے سابق شوہر سین بینن نے کبھی انہیں جسمانی تشدد کا نشانہ نہیں بنایا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ شادی کے بعد ہم اکثر ایک دوسرے کیلئے نفرت انگیز زبان استعمال کرتے رہے ہیں تاہم کبھی بھی سین نے مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ نہیں بنایا انہوں نے کہا کہ سین بینن کے خلاف جو رپورٹیں ہیں وہ الزامات بالکل بے بنیاد ہیں