لاہور(کلچرل رپورٹر) نجی ٹی وی سے آن ایئر ہونے والے ڈرامے”اڈاری“بارے ایک تقریب کا اہتمام مائیکروفنانس ادارے کشف فاﺅنڈےشن نے مقامی ہوٹل میں کیا، جس مےں بچوں کے جنسی استحصال اور اس کے متعلق آگاہی پےدا کرنے مےں میڈےا کے کردار پر تبادلہ خےال کیا گےا۔اس تقریب میں کشف فاﺅنڈےشن کی بانی روشانے ظفر اور ٹی وی وفلم اےکٹر اور سماجی کارکن احسن خان کے درمےان پاکستان کے سماجی مسائل کے متعلق لوگوں مےں آگاہی پےدا کرنے کے لیے میڈےا کے کردار پر گفتگو کی گئی۔ کشف فاﺅنڈےشن نے اےک مےوزک ویڈےو”ہمت کا سفر“ کے ذریعے اپنے بیس سالہ سفرکے اوپر روشنی ڈالی۔ طاہرہ سےد اور روشانے ظفر نے اےک خاص گانا گاےا جس کے مرکزی خیال میں کشف کے ذریعے کام کا آغاز کرنے والی تین خواتین کی متاثر کن کہانیا ں دکھائی گئیں۔