لاس اینجلس (شوبزڈیسک)ہالی وڈ کی2014ءکی بلاک بسٹر سائنس فکشن فلم کے سیکوئل ”رائز آف دی پلینٹ آف دی ایپس“ کے سیکوئل ”وار فار دی پلینٹ آف دی ایپس“کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔میٹ ریوز کی ہدایتکاری میں بننے والی ایکشن سے بھرپورہالی وڈ فلم کی کہانی ایسے بن مانسوں کے گرد گھوم رہی ہے جو دنیا پر اپنا قبضہ جمانے کی کوششیں کرتے دکھائی دیںگے۔فلم کی کاسٹ میں اینڈی سرکیس،اسٹیو زیہن،جوڈی گریر،ٹیری نوٹیری اور کیرن کونورل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
فلم 14جولائی کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔