لاس اینجلس (شوبز ڈیسک)ایکشن کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ نامور ویڈیو گیم پر مبنی ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپورنئی فینٹسی تھرل فلم ’اسیسنزکرِیڈ‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکار جسٹن ک±رزل کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھوم رہی ہے، جسے مختلف تجربات کے بعد ایک انوکھی جنگ کے لئے تیار کیا جاتا ہے۔یہ جانباز نوجوان ایک انوکھی دنیا میں بھیجا جاتا ہے، جہاں ا±سے کئی صدیوں قدیم ادھوری جنگ کو اپنی بہادری سے انجام کو پہنچانا ہوتا ہے۔ماہر نشانے باز اور ہتھیاروں کی مہارت سے استعمال کرنیوالا یہ جانباز جنگجو غیر معمولی صلاحیتوں کی بنا پر نہ صرف اپنے آباﺅ اجداد کی بدی کے خلاف جنگ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتا ہے، بلکہ اپنے مشن کو بھی مکمل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
