برسبین(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باو¿لر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ برسبین میں سیریز کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے مرکزی بلے باز اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر ان کا ہدف ہوں گے۔وہاب ریاض نے کہا کہ ‘مجھے وہ کرنا ہے جو میں بہت اچھا کرتا ہوں، میں جارحانہ باو¿لنگ کروں گا اور اسی طرح میں شارٹ گیندیں بھی کروں گا’۔وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ‘آپ کو ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ پر یلغار کرنا پڑتی ہے، آپ ان کی طرف نہیں دیکھ سکتے کہ وہ آپ کو وکٹ دیں بلکہ آپ کو ان کی وکٹ خریدنا پڑتی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں چیلنج لینا پڑے گا اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ آسٹریلیا ہوم گراو¿نڈ میں ایک اچھی ٹیم ہے بلکہ بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے’۔وہاب ریاض نے کہا کہ ‘ان کا مقابلہ کرنے کے لیے ان پر جوابی حملہ کرنا ہوتا ہے اور ہمارے پاس وہ اعتماد ہے، ہمارے پاس وہ صلاحیت ہے اور ہر کوئی ٹیسٹ سیریز کے ان میچوں کے لیے تیار ہے’۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم 1988 سے اب تک برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کوئی میچ نہیں ہاری لیکن وہاب ریاض کا کہنا ہے پاکستان کی نظریں ان کو شکست دینے پر ہیں۔انھوں نے کہا کہ ‘ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے ہی بنتے ہیں اور یہ پاکستان کے لیے موقع ہوسکتا ہے کہ وہ ریکارڈ کو توڑ دیں’۔جارح مزاج باو¿لر کا کہنا ہے کہ’ہمیں 20 وکٹیں لینی ہیں اور یقیناً ہم اسی طرف دیکھ رہے ہیں جبکہ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ کوئی بھی ایشیائی ٹیم آسٹریلیا میں کوئی سیریز نہیں جیتی’۔’اسی لیے ہماری نظر اس پر بھی ہیں اور یہ چیز ہمارے لیے حوصلے کا باعث ہے اور ہمیں کچھ کرنے کا تحریک بھی دیتی ہے’۔برسبین میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ 15 دسمبر کو شروع ہوگا جو 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ بھی ہوگا۔