تازہ تر ین

مصباح جیسا کپتان نہیں بن سکتا ،اظہر علی کا اعتراف

برسبین (آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے کپتان اظہرعلی نے اعتراف کیاہے کہ وہ مصباح الحق جیسے کپتان نہیں ہیں۔میڈیا سے اپنی تازہ بات چیت میں ان کا کہناتھا کہ ہر کپتان کا اپنا انداز ہوتا ہے، میں نے مصباح الحق سے بہت کچھ سیکھا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ میں مصباح جیسا نہیں بن سکتا۔ اس لئے مجھے اپنے انداز سے ہی کپتانی کرنا ہوگی،اس ہی طرح آپ کامیاب ہوسکتے ہیں۔اظہرعلی کا مزید کہناہے کہ ہوسکتا ہے کہ کپتانی کرتے ہوئے ابھی تھوڑی مشکلات آئیں لیکن پھر جب آپ اپنے انداز میں جیتنا شروع کردیتے ہیں تو آپ اپنے پلان اچھے انداز میں بنا سکتے ہیں اور اس پر عمل درآمد بھی کروا سکتے ہیں، اس لئے میری کوشش تھی کہ جو کچھ میں نے مصباح سے سیکھا ہے، اس سے فائدہ اٹھاﺅں اور جس طرح بھی ممکن ہو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز برابر کی جائے لیکن بدقسمتی سے ہم ایسا نہ کرسکے بلکہ ہمیں وائٹ واش کا داغ برداشت کرنا پڑگیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain