تازہ تر ین

پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کونسی ؟

کراچی (بی این پی) پی ایس لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کے طور پر سیالکوٹ کو شامل کرنا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل میں فرنچائز مالکان چھٹی ٹیم کی شمولیت کے خلاف ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح ان کی آمدنی کم ہو جائے گی۔ کیونکہ پانچ کے بجائے چھ ٹیموں میں رقم تقسیم کرنی پڑے گی۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا چھٹی ٹیم کو شامل کرنے میں فائدہ ہے لیکن قانون کے مطابق چلنا ہو گا اورتیسرے ایڈیشن میں چھٹی ٹیم شامل کر سکیں گے۔ پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لاہور میں ٹائٹل میچ کرانا چاہتے ہیں تاہم اگر سیکیورٹی کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا تو پھر دبئی میں فائنل ہو گا۔ اس لئے دو وینیوز تیار رکھیں گے۔ غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان بلانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایک ملک کے کرکٹ بورڈ نے اپنا سیکورٹی پلان دیا ہے اور کوشش کر رہے ہیں کہ پی ایس ایل ختم ہونے کے بعد غیر ملکی ٹیمیں یہاں آکر کھیلیں تاہم ابھی مزید تفصیل نہیں بتانا چاہتا اور اگر معاملات آگے بڑھے تو پی ایس ایل ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی وجہ بنے گی۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کیلئے پرائیوٹ کا لفظ کہاں سے آگیا ، یہ بات ان کی سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ زیادہ تر ڈائریکٹرز پی سی بی گوننگ بورڈ کے ہیں اور اس ایونٹ کا منافع ، پالیسی کی تشکیل اور ملکیت سب پی سی بی کے پاس ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کے بعد جو تبدیلیاں کی گئیں ،وہ آسانی کیلئے تھیں کیونکہ پہلے ادائیگیوں کیلئے اسٹیٹ بینک سے خصوصی اجازت لینا پڑتی تھی ،اس لئے پی ایس ایل کو کمپنی بنایا گیا۔ نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی سی بی کا آئین کسی پرائیویٹ سیکٹر کو پالیسی بنانے کی اجازت نہیں دیتا۔اس لئے فیصلہ کرنے کا اختیار بورڈ آف گورنرز کو ہی دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے دوڈائریکٹر ز کا تعلق پی سی بی سے نہیں ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain