لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کامیابی کے بعد ٹی وی کمرشلز میں بھی ہاٹ کیک بن گئیں۔ ذرائع کے مطابق ٹی وی ڈراموں، لالی ووڈ اور بالی ووڈ میں فلمیں کرنے کے بعد اداکارہ ماہرہ خان کی ٹی وی کمرشلز میں بھی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے۔ ماہرہ خان کے تین کمرشل نجی ٹی وی چینلز سے آن ائیر ہیں۔ ذرائع کے مطابق ماہرہ خان ٹی وی کمرشل کے لیے منہ مانگا معاوضہ وصول کر رہی ہیں۔ادھر اداکارہ ماہرہ خان کا موبائل فون کے لیے ایک اشتہار ہے جو کہ بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے اشتہار کی مکمل نقل کے طور پر سامنے آگیا ہے۔ دونوں اداکاراں کے اشتہارات میں ایک سا سیٹ، ایک موضوع اور ایک جیسے ڈائیلاگ شامل کیے گئے ہیں۔