ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن نے دنیا کے خوبصورت ترین مردوں کی فہرست میں بڑے بڑے ہالی وڈ اداکاروں کو پچھاڑتے ہوئے تیسرے نمبر پر جگہ بنالی ہے۔ بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور جہاں تک ہریتھک کی خوبصورتی کی تعریف کی جائے تو اس میں انہوں نے بڑے بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ بین الاقوامی ویب سائٹ کی جانب سے دنیا کے خوبصورت ترین مردوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ہریتھک روشن کو دنیا کا تیسرا خوبصورت ترین مرد قرار دیا گیا ہے، فہرست میں ہالی ووڈ کے دل کی دھڑکن کہلائے جانے والے بریڈ پٹ اور جانی ڈیپ کو بھی ہریتھک نے خوبصورتی میں پیچھے چھوڑدیا ہے،فہرست میں پہلے نمبر پر ٹام کروز اور دوسرے پر روبرٹ پیٹیسن ہیں۔ ویب سائٹ کی جانب سے خوبصورت ترین افراد کی فہرست میں شامل کرنا صرف ایک تعریف ہے نہ کہ کوئی کامیابی۔