تازہ تر ین

عروہ حسین کی شادی کی تیاریاں،سنگیت کی محفل سج گئی

لاہور(شوبز ڈیسک )پاکستانی اداکارہ اور ماڈل عروہ حسین گلوکار فرحان سعیدکی شادی کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔عروہ 18 دسمبرکوخوشگوار بندھن میں بندھ جائیںگی۔گزشتہ روز ان کے دوستوں نے شادی سے قبل ڈھولکی کی محفل سجائی اور شادی کے گیت گا کر اپنی خوشی کو بھرپور انداز میں منایا۔گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے والی عروہ حسین کی شادی کا دعوت نامہ بھی گزشتہ دنوں منظر عام پر آیا اور دونوں کی جانب سے مدعو کئے گئے افراد کو اس دلکش کارڈ کے ساتھ چاکلیٹس بھی بھیجی گئیں۔فرحان سعید نے گزشتہ ماہ عروہ کو پیرس کے مشہور ایفل ٹاور کے سامنے خاصے رومانوی انداز میں ہیرے کی انگوٹھی پیش کرتے ہوئے شادی کی پیشکش کی تھی جسے عروہ نے بخوشی قبول کیاتھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain