تازہ تر ین

2016 ءفنکاروں پر بھاری رہا، امجد صابری ‘قندیل بلوچ اور قسمت بیگ کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا

لاہور(شوبزڈیسک )حالیہ سال میں فنکاروں پررنج والم کے بادل منڈلاتے رہے۔تین مشہورآرٹسٹ قتل ہوئے ،ایک اداکارہ نے خودکشی کرکے اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔2016 میں انسانیت کے دشمنوں کی گولی کانشانہ بننے والے پہلے فنکار امجد صابری تھے انہیں 22جون کوکراچی میں بے دردی سے قتل کردیاگیا۔قوال امجدصابری کے قتل کاسوگ پوری قوم نے منایاتاہم ان کی آوازہمیشہ کانوں میں رس گھولتی رہے گی۔دوسراقتل اداکارہ قندیل بلوچ کا15جولائی کوملتان میں ہوا ،سوشل میڈیا کے ذریعے راتوں رات شہرت حاصل کرنیوالی اداکارہ کی زندگی کاچراخ انکے اپنے ہی بھائی نے گل کردیا،تیسراسٹیج کی مشہوراداکارہ قسمت بیگ کا بہیمانہ قتل 24نومبرکولاہورمیں ہواجب وہ رات کواپنے گھرواپس جاری تھیں یکے بعددیگرے فنکاروں کے قتل نے شوبزکی دنیامیں ایک ہلچل مچادی ،اس واقعہ کے بعد سٹیج کی کئی اداکاراﺅں نے تھیٹرچھوڑنے کااعلان بھی کیا۔فن کی دنیامیں ابھرتاہواستارہ نشا ملک جن کی پہلی فلم بیسٹ آف لک نمائش کیلئے تیارتھی وہ گھریلواختلافات کی بھینٹ چڑھ گئیں اور ستمبرمیں فلم کی ریلیزسے چندروزقبل وہ اپنے کمرے میں پنکھے کے ساتھ جھول گئیں۔انکی موت پرسوالات بھی اٹھے لیکن اسے خود کشی قرارد یدیاگیا علاوہ ازیں پاکستان کے مایہ نازگلوکار اے نیئربے یارومددگار تنہائی کے اندھیرے میں 11نومبر کو اس جہاں سے رخصت ہوئے۔عارضہ قلب کے باعث معروف فنکارمنیرحسین بھانڈ 2 فروری کو اپنے مداحوں سے بچھڑگیا۔منیرحسین بھانڈوہ فنکار ہیں جنہوں نے صدرایوب خان سے لیکرآصف علی زرداری کے عہدتک ایوان صدرمیں ہونے والی تقریبات میں نہ صرف پرفارم کیابلکہ فیلڈمارشل جنرل ایوب خان ،جنرل ضیاالحق اورذوالفقارعلی بھٹوسمیت تمام صدورکوان کی موجودگی میں جگتیں بھی لگائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain