تازہ تر ین

گوادر کے ذریعے تعلقات بڑھیں گے, دہشتگردی کیخلاف پاکستانی کوششیں قابل قدر

اسلام آباد(انٹرویو:۔ ملک منظور احمد، عکاسی سید فتح علی)اسلام آباد میں تعینات پرتگال کے ہیڈ آف مشن جو آو پالو سبیدو کوسٹا نے کہا ہے کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان باہمی تجارت، سرمایہ کاری ، اقتصادی ، معاشی ، سیاسی ، سفارتی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دیا جائے گا دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم ناکافی ہے تجارتی حجم کو بڑھانے کی ضرورت ہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی حمایت کرتے ہیں یہ منصوبہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا سی پیک منصوبے سے خطے کے دیگر ممالک بھی استفادہ کرسکتے ہیں پاکستان ور پرتگال شپینگ اور پورٹس کے شعبے میں تعاون کریں گے اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل عالمی امن ، پاک بھارت کشیدگی اور خطے میں استحکام کے لیے اہم کردار ادا کریں گے مجھے فخر ہے کہ اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرلANTONIO کا تعلق پرتگال سے ہے پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے اور پرتگال پاکستان کو بہت اہمیت دیتا ہے غیر قانونی مہاجرین کا مسئلہ اس وقت دنیا میں بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان تعلقات خوشگوار ہیں افغانستان میں امن و امان کا قیام نہ صرف اس خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے اہم ہے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل قدر ہیں ان خیالات کا اظہارانہو ںنے چینل فائیو کے پروگرام ”ڈپلومیٹک انکلیو“ میں خصوصی انٹرویو د یتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور پاکستان کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں پاکستانیوں کی مہمان نوازی اور وضع داری پوری دنیا میں مشہور ہے پاکستان کے سیاست دان اور کاروباری شخصیات کے ساتھ مل کر خوشی ہوتی ہے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات انتہائی دوستانہ ہیں پرتگال پہلا یورپی ملک تھا جس نے پاکستان کو1947ءمیں تسلیم کرتے ہوئے کراچی میں اپنا سفارتخانہ کھولا پاکستان اور پرتگال کے درمیان سفارتی اور سیاسی تعلقات بہت پرانے ہیں اور دونوں ممالک پرانے تہذیب و تمدن رہتے ہیں اس لیے ثقافتی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں پاکستان رقبے اور آبادی کے لحاظ سے ایک بہت بڑا ملک ہے اور پاکستان کی مارکیٹ بہت بڑی ہے یہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں معدنیات ، ٹیکسٹائل ، فارماسیوٹیکل اور کلچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے کافی مواقع ہیں پرتگال کی حکومت نے پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مراعات کا اعلان کیا ہے اس لیے ہم نے ویزہ پالیسی میں نرمی کی ہے پرتگال میں سیاحت اور رئیل اسٹیٹ کے شعبوں میں وسیع سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں پاکستان کے سرمایہ کار اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور پرتگال کی شہریت بھی حاصل کر سکتے ہیں پرتگال یورپی یونین کا ایک اہم رکن ہے انہو ںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت پاکستان نے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے اچھے اقدامات کیے ہیں اور سرمایہ کار ان مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں پرتگال سے تجارتی اور کاروباری شخصیات پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطوںکو فروغ دیا جارہا ہے تاکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرسکیں پرتگال اور پاکستان میں کئی قدریں مشترک ہیں پاکستان میں شپینگ انڈسٹری اور پورٹس کافی تعداد میں ہیں گوادر پورٹ کا منصوبہ بین الاقوامی اہمیت کا حامل ہے اور اس پورٹ سے تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا کچھ عرصہ قبل پاکستان سے وفاقی وزیر برائے جہاز رانی اور پورٹس نے پرتگال کا دورہ کیا تھا اوراب دوبار ہ پاکستان سے ایک وفد پرتگال کا دورہ کرے گا۔پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے سیاحت کے حوالے سے پاکستان کا مستقبل روشن ہے یہاں پرانی تہذیب کے آثار موجود ہیںدونوں ممالک کے درمیان کاروباری شراکت داری کو فروغ دیا جائے گا پاکستان پرتگال بزنس کونسل کا قیام مثبت پیش رفت ہے اور یہ کونسل مستقل بنیادوں پرقائم رہے گی کاروباری وفود کا تبادلہ جاری رکھا جائے گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مارچ میں پرتگال کے وزیر برائے شیپنگ اینڈ پورٹس پاکستان کا دورہ کریں گے گوادر پورٹ کے ذریعے اس خطے کے ممالک کو ایک نیاءتجارتی روٹ مل سکے گا وسط ایشیائی ریاستیں گالف کے ممالک اور خطے کے دیگر ممالک گوادر پورٹ سے استفادہ کر سکیں گے چین کے ساتھ ہمارے پرانے تجارتی روابط ہیں اور گوادر پورٹ کے ذریعے یہ تعلقات مزید بڑھیں گے پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے اور میڈیا کو پاکستان کا درست امیج اجاگر کرنے کی ضرورت ہے یہاں سے یورپی منڈی تک رسائی سب سے فائدہ مند ہے ابھی سی پیک کی شروعات ہیں اسکے اثرات آئندہ دس سال بعد سامنے آئیں گے پرتگال کے لیے ایک فخر کی بات ہے کہ اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل ANTONIO کا تعلق پرتگال سے ہے جو کہ آئندہ چند ہفتوں میں اپنے منصب کو سنبھال لیں گے وہ پہلے پرتگال کے وزیراعظم تھے نئے سیکرٹری جنرل سے پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک کو ان سے امید ہے کہ وہ خطے میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اقوام متحدہ میں بطو ر نئے سیکرٹری جنرل ایک پرعزم شخصیت ہیں وہ انجینئر ہیں اور اپنے زمانہ طالب عملی کے دور سے ہی سماجی شخصیت رہے ہیں طالب عملی کے بعد انہوںنے سوشلسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی وزارت عظمی کے منصب کے دوران انہوں نے یورپی یونین کرنسی اور خصوصا یورو کے اجراءمیں بہت اہم کردار ادا کیا وہ ا س سے قبل اقوام متحدہ میں دس سال تک مہاجرین کے ہائی کمشنر بھی رہے ہیں اس عہدے پر رہنے کے باعث وہ ذہنی طور پر مختلف اقوام کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور انکے معاشرتی مسائل کو سمجھتے ہیں کینڈا کی طرف سے مہاجرین کی مالی امداد میں بھی ان کا کلیدی کردار رہا ہے غیر قانونی مہاجرین کا مسئلہ اس وقت دنیا میں بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے نئے سیکرٹری جنرل اس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہا کہ اس وقت کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جو اقتصادی طور پرمضبوط نہیں ہیں اور وہ غیر قانونی مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے اقوام متحدہ ، او آئی سی اور یورپی یونین کے ساتھ مل کر اس بارے کام کر سکتی ہے اور اس مسئلہ کا حل نکل سکتا ہے اس سلسلے میں انسانی حقوق کو بھی مد نظر رکھنا ہوگا اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل کی کردار اور مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے حوالے سے جب پرتگال کے سفیر سے پوچھا گیا تو انہو ںنے کہا کہ اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل عالمی امن ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو رکوانے ، پاک بھارت کشیدگی کو ختم کروانے کے حوالے سے مثبت کردار ادا کریں گے اقوام متحدہ دنیا کا سب سے بڑا ادارہ ہے نئے سیکرٹری جنرل کے پاکستان میں بہت سارے دوست ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ جلد پاکستان کادورہ کریں گے وہ پاکستان کو بہت اہمیت دیتے ہیں کچھ عرصہ قبل سرتاج عزیز ، طارق فاطمی اور ملیحہ لودھی کی ان سے ملاقات ہو چکی ہے انسانی حقوق کاتحفظ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے جہاں بھی انسانی زندگیوں کو خطرہ ہے وہاں عدم استحکام پیدا ہوتا ہے پرتگال بھارت اور پاکستان کے درمیا ن کشیدگی کے خلاف ہے ہم مذاکرات کے حامی ہیں اور چاہتے ہیں کہ جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن و استحکام ہو ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین میں پرتگال سمیت دیگر ممالک ہیں جو باہمی سوچ بچار اور مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں پاکستان کو یورپی یونین سے تعلقات بڑھانے پر زیادہ غور کرنا چاہیے پاکستان کو پارلیمانی وفود اور تجارتی وفود کے تبادے کرنے چاہیے پاکستان کے دوستانہ گروپس کو زیادہ کردار ادا کرنا ہو گا چائلڈ رائٹس ، ثقافتی ، لیبر قوانین ، پارلیمان میں خواتین کی موجودگی عورتوں کے حقوق بارے ایک دوسرے کوسیکھنا ہو گا پاکستان جنوبی ایشیاءکا ایک بڑا اہم ملک ہے تاہم ہمیں شدت پسندی اور دہشت گردی کا سامنا ہے انہو ںنے کہا کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے انتہائی اہم جگہ پر واقع ہے چائنا اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے لیے بھی پاکستان انتہائی اہم ہے افغانستان میں امن و امان کا قیام پوری دنیا کے لیے ایک خواب ہے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و امان کا قیام نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے اہم ہے انہو ںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گزشتہ صدی میں کیے گئے ثقافتی معاہدوں کو بڑھا رہے ہیں کھیل ،ثقافت اور میڈیا بارے جامع پالیسی بنا رہے ہیں جس سے دونوں ممالک کے عوام معاشرتی فوائد حاصل کریں گے ہماری ثقافت بارے پاکستانی عوام کو زیادہ معلومات نہیں ہیں تاہم پرتگال کی ثقافت برصغیر پاک و ہند سے کئی سو سال پہلے آئی ہے ہماری ثقافت1600 ہجری میں اس خطے میںآئی ہے میں پچھلے سال پاکستان آیا اور یہاں کی موسیقی سے اثر انداز ہوا ہوں دونوں ممالک موسیقی کے نئے باہمی آئیڈیاز سے روشناس ہوسکتے ہیں پرتگال کے عوام کے لیے یہ بھی فخر کی بات ہے کہ وہ دنیا کے مشہور ترین کھیل فٹ بال کا چمپیئن ہے ہم کھیل کے میدان میں پاکستان کی مدد کو تیار ہیں پرتگال میں اب کرکٹ کھیل جانی ہے پاکستان میں نوجوان کھلاڑیوں کی کمی نہیں پرتگال میں فٹ بال سیکھانے کے سکولز اور کلب موجود ہیں جہاں پاکستانی نوجوانوں کو تربیت اور ٹرینگ دی جاسکتی ہے یہ ٹریننگ ہائی لیول کی ہوگی پاکستان کے عوام کے لیے پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک عظیم قوم ہیں دنیا کو پاکستان کی ضرورت ہے اور مجھے امید ہے کہ پاکستانی اور پرتگالی عوام ایک دوسرے کے نزدیک آئیں گے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain