ریاض(خصوصی رپورٹ )سعودی عرب میں پولیس نے خاتون کو سوشل میڈیا پر حجاب کے بغیر تصویر پوسٹ کرنے پر گرفتار کر لیا۔یہ واقعہ دارالحکومت ریاض میں پیش آیا ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ریاض کی سڑک پر ایک خاتون نے حجاب اتارا اور اپنی حجاب کے بغیرتصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی،پولیس نے کئی ویب سائٹس پرتلاش کرنے کے بعد خاتون کو شناخت کر کے گرفتار کر لیاہے۔پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت ملک الشہری کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے ریاض کے مشہور کیفے کے سامنے حجاب اتار کر تصویر بنوائی تھی۔پولیس کے مطابق خاتون کا فعل سعودی معاشرت کے خلاف تھا جس پر کارروائی کی گئی۔