لندن ( ویب ڈیسک )انسٹا گرام پر کسی ستم ظریف نے ملکہ برطانیہ کی تصویروں میں منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چہرہ اس طرح سے لگایا ہے کہ وہ بالکل اصلی معلوم ہوتاہے اور یہ تصویرں دیکھنے والے ہنسنے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر فوٹو شاپ کی گئی یہ تصویریں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں البتہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ۔
