تازہ تر ین

امریکہ کی کامیابی کیلئے پاکستان نے کیا کر ڈالا ….؟تہلکہ خیز خبر

واشنگٹن(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ خطے کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کا ہموار رہنا ضروری ہیں۔امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کو انٹرویو کے دوران طارق فاطمی نے کہا کہ خطے میں امریکا کی کامیابی کے لیے پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی، جبکہ امریکا کو کچھ کرنے سے پہلے سوچ لینا چاہیے کہ خطے پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔دہشت گردی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’دہشت گردی میں ملوث افراد کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے نظریات ایک جیسے ہیں، جبکہ ہم چاہتے ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان آکر وہ علاقے دیکھے جو دہشت گردوں سے خالی کرائے گئے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ہم ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں گے، جبکہ ہمارا ماننا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کاروباری پس منظر اور اقتصادی رابطوں میں دلچسپی وزیر اعظم نواز شریف کے وژن سے مماثلت رکھتی ہے۔طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف تمام ممالک سے تعلقات کو فروغ اور معاشی روابط چاہتے ہیں، روس سے تعلقات بڑھانا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، روس سے تعلقات کی نوعیت اقتصادی اور سیاسی ہے جبکہ نواز شریف کے اقتدار میں آنے کے بعد امریکا سے تعلقات بھی معمول پر ہیں۔ایف سولہ طیاروں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’پاکستان تقریباً تمام ہتھیار امریکی ساختہ استعمال کرتا اور ہم مستقبل میں بھی یہی ہتھیار استعمال کرنا چاہتے ہیں، لیکن جب امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی روک دی تو ہمیں دیگر آپشنز پر غور کرنا پڑا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain