تازہ تر ین

مزدورں اورکسانوں کو حقوق کےلئے باہر نکلنا پڑے گا

لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکارجواداحمدنے کہاہے کہ مزدورں اورکسانوں کو اپنے حقوق کےلئے باہرنکلناپڑے گا،سٹوڈنٹس یونین بحال ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز لاہورپریس کلب ”میٹ دی پریس“ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع صدر لاہورپریس کلب شہبازمیاں اورسیکرٹری شاداب ریاض موجودتھے۔ان کاکہناتھاکہ مزدوروں اورکسانوں کواس وقت حقوق نہیںمل سکتے جب تک ان کی یونینزنہیںبنتیں اوروہ خودباہرنہیںنکلتے ۔ایوان میں بیٹھے ہوئے سیاست دان خودجاگیرداراورسرمایہ دارہیں،وہ مزدوروں کی آوازکیسے اٹھائیں گے اورانکے قوانین کیونکربنائیںگے ۔اس طبقے کی خوشحالی اس وقت ممکن ہے جب مزدوروں کی کوئی سیاسی جماعت بنے گی۔ انکا کہنا تھاکہ میں کو ئی پارٹی نہیں بنارہا ۔مجھے گزشتہ انتخابات کے دوران مسلم لیگ ن ،تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی تینوں جماعتوں کی طرف سے شمولیت اور ٹکٹ کی پیشکش بھی ہوئی لیکن میں نے معذرت کرلی ۔انکاکہناتھاکہ اگرکوئی مزدورں کی پارٹی بنی اورانہوں نے مجھے پیشکش کی تومیں شامل ہوجاﺅں گااورایک مزدورکی طرح ان کے ساتھ کام کروں گا۔انکاکہناتھاکہ سٹوڈنٹس یونین کی بحالی ہونی چاہیے۔انکاکہناتھاکہ مزدووں کی پینشن ،اولڈایج بینیفٹ اورتنخواہوں کے حوالے سے بات کرنی چاہیے ۔پندرہ ہزارروپے میں ایک فیملی کیسے گزاراکرسکتی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں کہناتھاکہ میں نے سانحہ فیکٹری ایریاکے بعد مزدوروں کے حقوق کےلئے کام شروع کیااورمیں اس کیس کا بھی درخواست گزرارہوں ۔سانحہ میں جانجق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کومعقول پیسے دئیے رہے ہیں۔اس حوالے سے کپڑے بنانے والی فیکٹری ،بلدیہ فیکٹری اوردیگراداروںنے امداددی ہے ۔جواد احمدکاکہناتھاکہ میں حکومت پاکستان کابے مشکورہوں جس نے مجھے انسانی حقوق کے صدارتی ایوارڈسے نوازا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain