اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کا اسلام آباد ایوان ہائے صنعت و تجارت میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو بہت سے چیلنجز درپیش تھے۔ ہم گھبرانے والے نہیں ہیں، کٹھن حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ وزیر اعظم نے دھرنے والوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دھرنے والوں نے قوم کا وقت ضائع کیا۔ چاہتے تو کے پی میں حکومت بنا لیتے، مگر ایسا نہیں کیا۔ وزیر اعظم نے کرپشن کے پرانے سکینڈلز کا بھی ذکر کیا اور ساتھ یہ بھی کہا کہ 2013ئسے آج تک ان کا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں بجلی بحران کی ذمہ دار ہیں۔ جس طرح دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے 2018ءمیں بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی ختم کر دیں گے۔ تقریب کے دوران وزیر اعظم کافی خوشگوار موڈ میں نظر آئے اور صنعت کاروں سے ہلکا پھلکا مذاق بھی کیا۔کابینہ اجلاس میں مختلف ممالک سے باہمی مفاہمت کی یاداشتوں کی منظوری، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق ایران سے گیس خریداری کے معاہدے میں ترمیم کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے سابقہ اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کی منظوری پر بھی غور کیا گیا۔