تازہ تر ین

ہتھیار کیسے خریدے …. گرفتار دہشتگرد کے سنسنی خیز انکشافات

کراچی(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے مبینہ ٹاﺅن سے گرفتار کالعدم تنظیم کے دہشتگرد شاہد عرف شاہدو نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ گرفتار دہشتگرد شاہد عرف شاہدو نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ چندے کی رقم سے ہتھیار خریدتے تھے، دو ہتھیار خود خریدے تھے جس سے ٹارگٹ کلنگ کی۔ گرفتار دہشتگرد کے مطابق چندے کی رقم سے خریدے گئے ہتھیاروں سے 10 رکنی گینگ نے متعدد شہریوں کو قتل کیا۔ دہشتگرد نے انکشاف کیا ہے کہ رمضان المبارک میں ساڑھے چار لاکھ روپے بھتہ جمع کیا کرتے تھے جبکہ بھتہ جمع کر کے گینگ کے سرغنہ وصی نامی دہشتگرد کو دیتے تھے۔ گینگ کے 3 ساتھی پولیس سے مقابلوں میں مارے جا چکے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain