کراچی، لاہور، راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں) وہ جو دل دل پاکستان گاکر لاکھوں دلوں میں گھر کرگیا، آج اس کے جسم کا اس دنیا سے رشتہ بھی ختم ہوگیا، معروف نعت خواں جنید جمشید کی تدفین کراچی میں کردی گئی۔ پرنور چہرے اور دھیمی مسکان کے مالک جنید جمشید کا آخری سفر مکمل ہوا، لیکن شہید کبھی مرا نہیں کرتے۔ ہر دم نبی کے عشق میں جھومنے والے جنید جمشیدکی نعتیں ان کی یاد یں کبھی مدہم نہیں ہونے دیں گی، عشق حقیقی میں مبتلا جنید جمشید 7 دسمبر کو اس دنیائے فانی کو خیرباد کہہ گئے۔ گھر کے باہر چاہنے والے غم سے چور قدموں کے ساتھ تعزیت کے لئے آتے رہے، یاد ماضی اور جنید کی میٹھی باتیں دوستوں کو ستارہی ہیں، تو سیاستدان جنید جمشید کی موت کو عظیم سانحہ قرار دے رہے تھے۔ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی دوستی نے ہی جنید جمشید کو معروف نعت خواں اور ایسا مبلغ بنایا کہ جو لوگ ان کی سابقہ زندگی سے متاثر تھے، آج ان کی نعتوں کے سحر میں گم ہیں، نماز جنازہ سے قبل معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے موت کی حقیقت واضح کی۔ اہم سیا سی، سماجی اور شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اپنی دعائیں جنید جمشید کے آخری سفر میں ان کے ہمراہ کیں۔ دنیا کے اس دو دن کے سفر میں ہی جنید جمشید نے دارالعلوم کورنگی میں اپنی آخری آرام گاہ بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، تدفین یہیںکی گئی، جنید جمشید کی نماز جنازہ میں شریک سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید انور اور گلوکار فخر عالم زاروقطار روتے رہے۔ جنید جمشید کے قریبی دوست اور سابق ٹیسٹ کرکٹ سعید انور نماز جنازہ میں شرکت کے دوران پھوٹ پھوٹ کر روتے رہے اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعائیں کرتے رہے ان کی زبان پر کلمہ طیبہ کا ورد جاری تھا اور آنکھیں نم تھیں سعید انور کے ساتھ ساتھ گلوکار فخرعالم بھی جنید جمشید کی جدائی کے صدمے میں زاروقطار روتے نظر آئے جنید جمشید کا جسد خاکی سبز ہلالی پرچم پرمیں لپیٹا گیا تھا۔ جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جنید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ حادثے میں لقمہ اجل بننے والی جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جنید کی نماز جنازہ لاہور کی کیلوری گراﺅنڈ میں ادا کردی گئی ہے نماز جنازہ میں اہل خانہ اور رشتے دار، سیاسی سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ طیارہ حادثے میں شہید ٹرینی فرسٹ افیسر کیپٹن علی اکرم کی نماز جنازہ آرمی گروںنڈ میںادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کور کمانڈر راولپنڈی نے شرکت کی۔ شہید کیپٹن کرنل (ر) اعجاز کے صاحبزادے تھے۔ تفصیلات کے مطابق حویلیاں میں پی آئی اے طیارہ حادثے میں شہید ہونےو الے ٹرینی فرسٹ افسر کیپٹن علی اکرم کی نماز جنازہ آرمی گرا¶نڈ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، کور کمانڈ راولپنڈی، کرکٹر ثقلین مشتاق، راشد لطیف اور دیگر سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد آرمی چیف نے شہید کیپٹن کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ شہید کیپٹن کرنل (ر) اعجاز کے صاحبزادے تھے۔