تازہ تر ین

تحریک انصاف کو حکومت کی طرف سے کھلی چھٹی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وفاقی کابینہ نے تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں اظہار خیال اور اپنا موقف پیش کرنے کی کھلی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ نے جس کا اجلاس وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ہوا، تحریک انصاف کے جائز مطالبات منظور کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ یہ فیصلے ملک میں سیاسی ماحول خوشگوار بنانے کیلئے کیے گئے ہیں۔ باخبر ذرائع کے حوالے سے ڈان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے ایک گھنٹہ سے زیادہ وقت سیاسی صورت حال پر بحث پر صرف کیا۔ اس بحث میں مختلف وزارتوں کے افسروں اور سرکاری محکموں کے حکام کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں اجلاس سے باہر نکال دیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ تمام سیاسی مسائل سیاسی طور پر ہی حل کیے جانے چاہئیں تاکہ جمہوریت پھلے پھولے اور اس کی جڑیں مضبوط ہوں۔ قومی اسمبلی میں گزشتہ روز ہونے والے ہنگامے کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ ہوا کہ مسلم لیگ کے سینئر رہنما آگے آئیں اور پارلیمنٹ کا ماحول خوشگوار اور قانون سازی کیلئے سازگار بنائیں۔ یہ بھی فیصلہ ہوا کہ سرکاری بنچ تمام اہم امور نمٹانے میں اپوزیشن کوبھی شامل کریں۔ کابینہ کے سینئر ارکان نے تحریک انصاف کی طرف سے قومی اسمبلی کا بائیکاٹ ختم کرنے کا فیصلہ کو سراہا اور اسے مثبت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو بھی ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کیلئے مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ سیاسی مفاہمت کے بارے میں فیصلہ کی جھلک قومی اسمبلی کے جمعرات کے اجلاس میں بھی نظر آئی۔ جب اپوزیشن کو جو بھی مسئلہ وہ چاہے پیش کرنے کی اجازت دیدی گئی۔ حتیٰ کہ پانامہ لیکس اور وزیراعظم کی متنازعہ تقریر پر بھی اظہار خیال کی اجازت دیدی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain