تازہ تر ین

سانحہ پشاور آرمی سکول کی دوسری برسی۔۔۔

لاہور/پشاور /اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ عظیم کی دوسری برسی (آج ) جمعہ کو منائی جائے گی ،ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ،2 سال گزرنے کے باوجود شہدا کے لواحقین کے زخم نہ بھر سکے ، پشاور بھر میں سرکاری پرائیویٹ تمام سکول کالج یونیورسٹیاں (آج ) بند رہیں گی جبکہ لاہور سمیت ملک بھر کے تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شہدا کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ اور قرآن خوانی کی جائے گی اور اس موقع پر شہدا کی قربانی کو بھرپور خراج عقیدت بھی پیش کیا جائیگا،نماز جمعہ کے اجتماعات میں بھی شہدا کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی ،پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحہ عظیم کی دوسری برسی (آج ) جمعہ کو منائی جائے گی ، پشاور بھر میں سرکاری پرائیویٹ تمام سکول کالج یونیورسٹیاں بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ دہشت گرد اس موقعہ کی اہمیت کے پیش نظر کسی اور اندوھناک واقعے سے قوم کو دوچار نہ کرسکے ۔اس دن کی مناسبت سے لاہور سمیت ملک بھر کے تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں شہدا کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ اور قرآن خوانی کی جائے گی جبکہ اس موقع پر شہدا کی قربانی کو بھرپور خراج عقیدت بھی پیش کیا جائیگا۔نماز جمعہ کے اجتماعات میں بھی شہدا کیلئے خصوصی دعا کی جائے گی ۔پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے سانحہ اے پی ایس کی دوسری برسی کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain