تازہ تر ین

خواجہ سراﺅں کے مسائل پر مبنی ڈرامہ”تیسری دھن“ آج سے شروع

لاہور(کلچرل رپورٹر)خواجہ سراﺅں اور ہیجڑوں کی زندگی اور مسائل پر مبنی ڈاکومنٹری ڈرامہ”تیسری دھن“ آج سے الحمرامیں شروع ہوگا جودوروزجاری رہے ۔اس ڈرامے کو”الوموپولومیڈیا“نے پروڈیوس کیا ہے جس کی پروڈیوسر کنول کھوسٹ ہیں جبکہ ڈائریکٹرکلئیر پیمنٹ اور ار م ثنا ہیں۔ ڈرامے کی کاسٹ میں نغمہ گوگی،نیلی رانا،جنت علی،لکی ،سنی اور عنایا علی شامل ہیں۔ اس مناسبت سے گزشتہ روز الحمرامیں پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں کنول کھوسٹ ،کلئیر پیمنٹ،نیلی رانا اور جنت علی نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر کیپٹن ریٹائرڈ عطا محمد،عرفان کھوسٹ اور سرمد صہبائی بھی موجود تھے ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کنول کھوسٹ نے کہا نے کہ”تیسری دھن“پاکستان کا پہلا ڈاکومنٹری ڈرامہ ہے جسے گزشتہ سال بھی الحمرا میں پیش کیا گیا تھا جہاں اسے زبردست رسپانس ملا تھا۔لاہور کے علاوہ یہ ڈرامہ کئی دیگر شہروں میں بھی پیش کیا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ امریکہ کی دوریاستوں میں بھی دکھایا گیا۔اس ڈرامے کا مقصد صرف ہیجڑوں کے مسائل بیان کرنا نہیں بلکہ ان مثبت چیزوں کو بھی سامنے لانا ہے جن کے بارے میں لوگوں کو معلوم نہیں ہے۔ڈرامے کی ڈائریکٹر کلیئر پیمنٹ نے کہا کہ عام طور پر اس کمیونٹی بارے معاشرے میں منفی تاثر پایا جاتا ہے لیکن اب اس کمیونٹی کے لوگ اعلی تعلیم حاصل کرکے معاشرے میں عزت سے رہ رہے ہیں اور ڈرامے کا مقصد بھی ایسی چیزوں کو سامنے لانا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں تفریح کا عنصر بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ لوگ مزاح کے ذریعے اصل بات سمجھ سکیں۔ کیپٹن عطا محمد نے کہا کہ کنول کھوسٹ نے بہت حساس موضوع کا انتخاب کیا ہے جس کے ذریعے بہت سے حقائق سامنے آئیں گے۔ خواجہ سراﺅں کے بارے میں معاشرے کے منفی رویئے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جبکہ ان لوگوں کو ہر سطح پر ان کا جائزمقام بھی ملنا چاہیئے۔جنت علی نے کہا کہ یہ ڈرامہ ہماری حقیقی کہانیوں پر مبنی ہے جس کے ذریعے لوگوں کو بتایا جائے گا کہ اب ہماری کمیونٹی میں کس طرح سے مثبت تبدیلی آرہی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain