تازہ تر ین

میبل خان کے ”شورشرابا“کے پروڈیوسرسے اختلافات ختم

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ میبل خان اور پروڈیوسرسہیل خان کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے ہیں جس کے بعد دونوں نے ایک بار اکٹھے کام کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سہیل خان نے اپنی فلم”شورشرابا“کے ذریعے میبل خان کو شوبز انڈسٹری میں متعارف کرایا لیکن فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی ان کے درمیان بعض معاملات پر غلط فہمیاں اور اختلافات پیدا ہوگئے جس کے بعد اس حوالے سے میڈیا میں بھی کئی افواہیں زیرگردش رہیں لیکن چندماہ کی ناراضگی کے بعد گزشتہ روز دونوں کے درمیان صلح ہوگئی جس کے بعد دونوں نے اپنی ایک مشترکہ تصویربھی سوشل میڈیا پرجاری کی ہے۔اس بارے میں میبل خان کا کہنا ہے کہ ہمارے درمیان کوئی بہت بڑا ایشونہیں ہے بس بعض غلط فہمیوں کے نتیجے میں بات دورتک چلی گئی۔مجھے سہیل خان نے اپنی فلم میں متعارف کرایا جن کے ساتھ میں دوبارہ بھی کام کی خواہش مندہوں۔

سہیل خان نے اس بارے میں ”خبریں“کوبتایا کہ میبل خان پہلے بھی ”شوشرابا“کا حصہ تھی اور اب بھی ہے جس نے فلم میں محنت سے کام کیا ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ ساتھ کام کرتے ہوئے چھوٹے موٹے اختلاف ہونا کوئی بڑی بات نہیں ہوتی لیکن یہ اچھی بات ہے کہ اب ہم ایک بار پھر ساتھ ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain