Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بچوں کا خون ہم پر قرض, آرمی چیف کا بڑا حکمنامہ جاری

    By Daily Khabrainدسمبر 17, 2016
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    army
    army
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پشاور (این این آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے، ہر شہید کے خون کا حساب لینے اور ملک کو امن کا گہوارہ بنانے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے ، اے پی ایس کے شہید بچوں اور دیگر ہزاروں شہداءکا خون ہمارے سر پر قرض ہے۔پشاور میں سانحہ اے پی ایس کی دوسری برسی کے موقع پر منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اے پی ایس کے شہید بچوں اور دیگر ہزار وںشہدا ءکا خون ہمارے سر پر قرض ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ میں بھی ایک بھائی، شوہر اور باپ ہوں اور اس درد کو سمجھ سکتا ہوں ،یہ درد قابل برداشت نہیں لیکن ہمیں یقین ہونا چاہئے کہ جو افراد شہید ہوچکے ہیں وہ جنت الفردوس میں ہیں اور زندہ ہیں، انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرح میرے دفتر میں بھی اے پی ایس کے شہید بچوں کی تصاویر موجود ہیں اور میں انہیں گاہے بگاہے دیکھتا رہتا ہوں تاکہ میرا جذبہ ڈگمگائے اور نہ ہی عزم متزلزل ہو۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور قوم کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے میرا اور پوری پاکستانی قوم کا عزم ہے کہ ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ہر بچے کے خون کا حساب نہیں لیتے اور دہشت گردی کا خاتمہ کر کے پاکستان کو ایک بار پھر امن کا گہوارہ نہیں بنا دیتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں قائداعظمؒ کے خواب کے مطابق پاکستان کو پرامن اسلامی مملکت بنانا ہے اور اس تمام جدوجہد میں بہت سی قربانیاں دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ادارے شہداءکے لواحقین کےساتھ کھڑے ہیں اور ان کے درد کا مداوا کرنے کی کوشش کرینگے ۔انہوںنے کہا کہ یہ زخم بہت گہرا ہے جسے مکمل طور پر بھرنا ممکن نہیں لیکن اس طرح کے اجلاس میں انہیں مدعو کر کے ان کیساتھ بات چیت کرنا اور ان بچوں کو یاد کر کے گھاﺅ کو کچھ کم ضرور کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورثاءاور والدین کے دکھ کے مداوے کیلئے ہم نے بنیادی طور پر کچھ کام کئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس میں شہید ہونےوالے بچوں کے بھائی، بہنوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ جو کام وہ بچے نہیں کر سکے وہ ان کے بھائی اور بہن کر سکیں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے معاشرے میں بہترین مقام حاصل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ اس سلسلے میں جو کچھ بھی ہمارے بس میں ہو گا، وہ ہم کریں گے۔آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج آپ کی حفاظت کی ضامن اور آپ کے تعاون کی طلبگار ہے ۔ پوری کوشش ہو گی دہشت گردی کےخلاف جنگ کا خاتمہ جلد از جلد کیا جائے تاکہ پاکستان پھر سے ایک پرامن اور خوبصورت ملک بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ آخر میں دوبارہ اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ ہمیں حوصلہ دے اور جو بچے اور بہن بھائی شہید ہوئے ہوئے اللہ انہیں صبر و جمیل عطاءکرے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.