تازہ تر ین

پہلے وزارت کا تماشا، پھر وزیر کا تماشا

لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب کابینہ میں ہونیوالے حالیہ اضافے اور وزارتوں کی تقسیم کے حوالہ سے دلچسپ صورتحال طاری ہو چکی ہے ۔ وزارتوں کی تقسیم کا عمل اس طرح ہوا ہے کہ خود وزرا کو معلوم نہیں کہ انہیں ملنے والی وزارت کیا ہے اور وزارتوں کے نیچے مختلف شعبہ جات ان کی دسترس میں ہیں یا نہیں۔ صوبائی وزیر میاں عطا محمد مانیکا جنہیں ریونیو کا محکمہ ملا، چارج کیلئے پہنچے تو پتہ چلا کہ ریونیو کے نیچے کالونیز، اشتمال اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اب اس وزارت کا حصہ نہیں اور وہ وزیراعلی کے سیکرٹری سے یہ پوچھتے نظر آئے کہ اگر ان کے پاس یہ شعبے نہیں تو پھر ریونیو کی وزارت کیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ صوبائی وزیر ریونیو کا اپنی وزارت کا چارج لینے کے بعد ان کا اپنا تحصیلدار تبدیل کرکے ڈیرہ غازی خان بھجوا دیا گیا۔ جس پر انہوں نے وزیراعلی ہاﺅس کے ذمہ داران سے رابطہ کرکے انہیں اپنی شکایت سے آگاہ کیا جس پر انہیں ان کی شکایات کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی گئی لیکن کئی دن گزرنے کے باوجود اب تک متعلقہ حکام اس حوالہ سے جواب دینے سے گریزاں ہیں ۔ جس پر معلوم ہوا کہ میاں عطا محمد مانیکا وزارت چھوڑنے پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے میاں عطا محمد مانیکا کھلے طور پر یہ کہتے نظر آرہے ہیں کہ پہلے وزارت کا تماشا اور پھر وزیر کا تماشا میں یہ برداشت نہیں کرسکتا۔ وزیر میاں عطا محمد مانیکا سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس حوالہ سے کہا کہ میرے ساتھ جو ہوا وزیر اعلی ہاوس کے ذمہ داران کے گوش گزار کرچکا ہوں۔ اتنی مجبور وزارت کا بوجھ میں کیسے اٹھا پاﺅں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain