تازہ تر ین

بھارت نے اگر یہ کام کیا تو فیصلہ کن جنگ ہوگی

اسلام آباد( آئی این پی ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی تو فیصلہ کن جنگ ہو گی،بھارت جارحانہ طرز عمل سے خطے کے امن پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے ۔ کشمیریوں کی جدوجہد سے بھارت کے ہاتھ پاﺅں پھولے ہوئے ہیں، عالمی برادری بھارتی طرز عمل کا نوٹس لے، پاک افواج بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دے رہی ہیں ، مذاکرات کی بات ہماری کمزوری نہیں طاقت کا ثبوت ہے۔ جمعہ کو نکیال سیکٹر پر بھارتی فورسز کی فائرنگ پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت جارحانہ طرز عمل سے خطے کے امن پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے ۔ کشمیریوں کی جدوجہد سے بھارت کے ہاتھ پاﺅں پھولے ہوئے ہیں۔ عالمی برادری بھارتی طرز عمل کا نوٹس لے ۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دے رہی ہیں، مذاکرات کی بات ہماری کمزوری نہیں طاقت کا ثبوت ہے ۔ بھارت اپنے طرز عمل سے باز نہ آیا تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی تو فیصلہ کن جنگ ہو گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain