تازہ تر ین

روس نے امریکہ کو خبردار کر ڈالا، لیکن کس بات پر؟

ماسکو(ویب ڈیسک) روس نے امریکہ کو خبردارکیا ہے کہ واشنگٹنکسی بھی شواہد کے بغیر ہیکنگ کے الزامات لگانے سے باز رہے،ہمارا ڈیموکریٹک ارکان کی ای میلز ہیکنگ سے کوئی تعلق نہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے صدارتی انتخاب میں ہیلری کلنٹن کی شکست کو روسی مداخلت قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں روس کے خلاف ایکشن لینے کی ضرورت ہے جس پر روسی صدر ولادی میر پیوتن کے ترجمان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا شواہد کے بغیر روس پر بے بنیاد الزامات لگانے سے باز رہے۔روسی صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس کا ڈیموکریٹک ارکان کی ای میلز ہیکنگ سے کوئی تعلق نہیں۔واضح رہے کہ امریکی صدر بارک اوباما نے ریڈیو نیٹ ورک این پی آر سے بات کرتے ہوئے روس پر براہ راست الزام عائد کیا تھا کہ ماسکو نے ڈیموکریٹک ارکان کی ای میلز ہیک کیں جس کا براہ راست فائدہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ہوا اور اس پر روس کے خلاف ایکشن لینے کی ضرورت ہے تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ وہ ماسکو کے خلاف کس قسم کا ایکشن چاہتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain