تازہ تر ین

صدر مملکت کی مزار قائد پر حاضری, افتتاح کردیا گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے مزار قائد پر نصب کئے گئے نئے فانوس کا افتتاح کر دیا ہے۔ یہ فانوس 22 کروڑ روپے مالیت سے تیار ہوا اور چین کی جانب سے پاکستان کو تحفے میں دیا گیا ہے۔ سی پیک سے پاکستان خطے کا اہم ملک بن جائیگا ،مخالفین تنقید کی بجائے تکمیل کا حصہ بنیں۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین نے مزار قائد پر حاضری دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی، چینی سفیر، میئر کراچی وسیم اختر اور صوبائی وزرابھی ان کے ہمراہ تھے۔ صدر مملکت نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ انہوں نے مزار پر نصب نئے فانوس کا افتتاح بھی کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ فانوس کا تحفہ پاک چین دوستی کی عظیم مثال ہے ۔ پاک، چین دوستی وقت کے ساتھ مضبوط تر مضبوط ہو رہی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain