لاہور (تجزیہ نگار) بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ کے حوالہ سے روزنامہ خبریں نے 12 دسمبر کو خبر شائع کر دی تھی کہ انیل کمار وسمانا کو نیا سربراہ بنا دیا جا رہا ہے جس میں یہ بتایا گیا تھا کہ وہ سی پیک گوادر اور بلوچستان میں مذموم پلاننگ اور ماسٹر مائنڈ کے حوالے سے بدنام ہیں اور ہمیشہ پڑوسی ممالک میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ 6 روز پہلے شائع ہونے والی یہ خبر درست ثابت ہوئی اس طرح روزنامہ خبریں نے سب سے پہلے خبر دینے کا اعزاز برقرار رکھا۔