اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے عمران خان اور پیپلزپارٹی کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق مناظرہ کا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور بچہ پارٹی بتائے کہ انہوں نے اپنے صوبوں میں نیشنل ایکشن پلان پر کتنا عمل کیا، دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ کام میری وزارت کے دور میں ہوا، نیشنل ایکشن پلان کے 4نکات وزارت داخلہ سے متعلق ہیں جن پر سب سے زیادہ کام ہا ہے، ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ آج وہ لوگ نیشنل ایکشن پلان کے متعلق بات کررہے ہیں جنہوں نے اسے پڑھا تک نہیں ہے، عمران خان اور بچہ پارٹی آئے اور بتائے کہ انہوں نے اپنے صوبوں میں نیشنل ایکشن پلان پر کتنا عمل کیا ہے۔