اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے وفاقی وزیر متحدہ بانی الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی ختم کرانے کیلئے سرگرم ہیں، آنے والے دنوں میں ڈاکٹر عاصم کی ضمانت ہو سکتی ہے، آصف زرداری کسی گرینڈ اپوزیشن الائنس کی سربراہی نہیں کر رہے۔ ان باتوں کا انکشاف سینئر تجزیہ کار نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کیا۔ سینئر تجزیہ کار نے مزید کہا کہ زرداری خود اپنے فیصلے کے تحت اپنے رسک پر پاکستان آ رہے ہیں۔ وہ پانامہ یا ملکی معاشی صورتحال پر بات نہیں کریں گے۔ نواز حکومت کے خلاف کوئی سخت بات نہیں کریں گے۔ پیپلزپارٹی نوازشرییف سے زیادہ خطرہ چودھری نثار سے سمجھتی ہے۔ تحریک انصاف کی چند شخصیات پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں اور مل کر تحریک چلانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ پاکستان میں اب کوئی این آر او نہیں ہونے جا رہا۔ جسٹس عیسیٰ رپورٹ چودھری نثار کے نہیں حکومت کے خلاف فرد جرم ہے۔ نیکٹا کو فنڈز تو اسحاق ڈار نے نہیں دیئے۔
سینئر تجزیہ کار