تازہ تر ین

اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی ہدایت ….

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی اعلیٰ قیادت نے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کے خلاف بیان بازی کا سخت نوٹس لیا ہے اور پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ان پر کی جانے والی تنقید کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف جو پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کے بارے میں اپنے دل میں نرم گوشتہ رکھتے ہیں اور جن کی کوششوں سے 23 دسمبر کو آصف علی زرداری کی واپسی ممکن ہو رہی ہے، نے پارٹی کے جارحانہ کردار کرنے والے لیڈروں کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں چودھری نثار علی خان کوئی بات کی گئی تو پارٹی کے سرگرم ارکان کو پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain