تازہ تر ین

رقاصہ سے اجتماعی زیادتی …. شرمناک حرکات

چھانگامانگا (خصوصی رپورٹ) چھانگامانگا کے نواحی گاﺅں نتھوکوٹ میں اوباش افراد نے مہندی کی تقریب میں شو کر کے واپس جانے والی ڈانس پارٹی کو زبردستی روک کر رقاصہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کر ڈالی۔ لاہور سے تعلق رکھنے والی ڈانس پارٹی رات گئے نتھوکوٹ کے نوجوان آصف بھٹی عرف باﺅ کی مہندی کی تقریب میں شو کر کے کار پر واپس جا رہی تھی کہ چک نمبر 17کے قریب ملزمان نثارعلی‘ نادر علی اور ابراہیم نے سڑک کے درمیان کار کھڑی کر کے انہیں روک لیا اور اس میں موجود ڈانسر کو اسلحہ کے زور پر کار سے کھینچ لیا اور قریبی کھیت میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ ملزمان ڈانسر کو زیادتی کے بعد کار میں ڈال کر اغوا کر کے لے جا رہے تھے کہ 15 کی کال پر پولیس پہنچ گئی اور ملزمان کو پکڑ لیا۔ چھانگامانگا پولیس مصروف تفتیش ہے۔
اجتماعی زیادتی


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain