اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں موثر کردار کی وجہ سے دہشت گردی کا نیٹ ورک تباہ ہوا ، فضائیہ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے ۔ اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں پاک فضائیہ کی ملکی سرحدوں کے دفاع کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ملاقات مےں قومی سلامتی کے امور، خطہ اور ملک مےں امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خےال کےا گےا ۔ ملاقات مےں پاک فضائےہ کے پےشہ وارانہ امور پر تبادلہ خےال بھی کےا گےا ۔ ائےر چےف نے وزےر اعظم کو پاک فضائےہ کی مہارت اور پےشہ وارانہ تےارےوں کے حوالہ سے برےفنگ دی۔ اس موقع پر وزےر اعظم مےاں محمد نواز شرےف کا کہنا تھا کہ ملک کی فضائی سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف مےں پاک فضائےہ کا کردار بہت اہم ہے ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائےہ نے ملکی دفاع اور قومی سلامتی کو درپےش خطرات سے نمٹنے کے لےے ہمےشہ موثر کردار ادا کےا ہے اور حکومت پاک فضائےہ کو جدےد تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لےے تمام وسائل بروئے کار لائے گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں موثر کردار کی وجہ سے دہشت گردی کا نیٹ ورک تباہ ہوا ، فضائیہ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے ، ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔