تازہ تر ین

آئی جی سندھ کی جبری رخصت؟….اندرونی کہانی سامنے آگئی

کراچی(ویب ڈیسک) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کے مقتدر حلقوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے جس کے بعد آئی جی سندھ کو رخصت پر روانہ ہو گئے۔ ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دیا گیا ہے جبکہ آئی جی سندھ کا 15 تعطیلات کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ اور مقتدر حلقوں کے درمیان اختلافات ڈیڑھ ماہ سے جاری تھے جس پر آئی جی سندھ کو پہلے بھی ہٹانے کی کوشش کی گئی لیکن وفاق اور وزیر اعلی نے مخالفت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ اور مقتدر حلقوں کے درمیان بھرتیوں اور تقرریوں کے حوالے سے اختلافات پیدا ہوئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اے ڈی خواجہ کے رخصت کے دوران ہی نئے آئی جی سندھ کی تقرری کی خواہاں ہے جس پر وفاق کی جانب سے مخالفت کا سامنا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain