تازہ تر ین

ٹکٹ کے دعوے …. اصل میں سیاسی حیثیت کیا ہے

فیصل آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی کے والد سابق میئر و ایم این اے چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ ٹکٹ کے دعوی کرنے والوں کو اپنی سیاسی حیثیت کا بخوبی اندازہ ہو چکا ہے ۔ میئر گروپ کے پاس بھاری اکثریت ہے اور روز بروز اکثریت میں مزید اضافہ بھی ہو رہا ہے میئر گروپ کے تمام امیدوار شہر کی حقیقی خدمت کرنے کا والوں کا گروپ ہے اور یہی گروپ ریکارڈ کامیابی حاصل کرکے فیصل آباد شہر کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی کے لئے نئی تاریخ رقم کرے گا ۔ ۔انہوں نے دعوی کیا کہ اگلے ایک دن میں مزید چیئرمین حضرات بھی باضابطہ میئر گروپ شامل ہو جائیں گے۔میئر گروپ فیصل آباد کی عوام کی دعاﺅں اور کارکنوں کی محنتوں سے 22 دسمبر کو ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیدوار ڈپٹی میئر میاں رشید احمد کے ڈیرے سرفراز کالونی میں چیئرمینوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم پی اے میاں طاہر جمیل ‘چیئرمین رانا عطا محی الدین ‘ چوہدری محمد شفیق انصاری ‘ اعجاز بیگ ‘ ارشد گجر ‘ چوہدری افضل گجر ‘ تنویر تارڑ ‘ وسیم بٹ ‘ شیخ اعظم یاسین ‘ بھٹو بٹ ‘ چوہدری لیاقت جٹ ‘ مخصوص نشستوںپرمنتخب ممبران زاہد زاہد بھٹی ‘ بابر شہزاد ‘ جان الفونس سہوترا ‘ شاہدہ عزیز انصاری کے علاوہ وائس چیئرمین اور لیگی رہنما کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن ہو یا جنرل الیکشن ہوں چوہدری شیر علی نے ہمیشہ قائد وزیراعظم محمد نواز شریف کو ریکارڈ کامیابیوں کے تحفے پیش کئے ہیں ۔22 دسمبرکو میئر گروپ چوہدری شیر علی قیادت میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار ڈپٹی میئر میاں رشید نے کہا کہ چوہدری شیر علی نے ہمارے پینل پر جو جو اعتماد کیا ہے ان کی کامیابی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔ میئر گروپ کے دیگر چیئرمینوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جیتا اور مرنا چوہدری شیر علی گروپ سے ہے لہذا ہم سب متحد ہو منظم ہو کرامیدوار میئر شیراز کاہلوں ‘ ڈپٹی میئرز میاں رشید احمد‘ شیخ ذوالفقار احمد اور موید اسلم گجر کی کامیابی کے لئے دن رات ایک کردیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain