کندیاں(ویب ڈیسک)جے یو آئی پاکستان کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانہ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا سب کیا دھر اپی ٹی آئی والوں کا ہے او ر یہ ملک میں انتشار کی پوزیشن پیدا کرنے پر ت±لے ہوئے ہیں جو لوگ خود اس کیس میں ملوث ہیں وہی زیادہ شور شرابہ کر رہے ہیںوزیراعظم کی ذات پر کیچڑ اچھالنے والے خود اس پاناما کی زد میں آرہے ہیں یہ کمبل میں پھنس چکے ہیں اب کمبل خود انہیں نہیں چھوڑنے والا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی راہنما جمعیت علماءاسلام میانوالی صاحبزادہ سعید احمد سے ایک ملاقات میں کیا انھوں نے کہا کہ پاناما کا اتنا مسئلہ نہیں جتنا کہ اپوزیشن نے مداری لگا رکھی ہے بہت جلد اس کا فیصلہ پی ٹی آئی والوں کے گلے کی ہڈی بن جائے گا کے پی کے میں ان سے حکومت سنبھالی نہیں جا رہی اور نظریں وفاق پہ لگائے ہوئے ہیں قومی سلامتی کونسل اور نیشنل ایکشن پلان کو صحیح سمت گامزن کیا جائے تو ہم مزید حمائت کریں گے انہوں نے کہا کہ سرحدوں پہ آئے روز کی بھارتی جارحیت اور کشمیر میں قتل عام کی ہم اور جے یو آئی زبر دست مذمت کرتی ہے پاکستانی فوج اس سلسلے میں قابل تعریف ہے جو ان کو بھر پور جواب دے رہی ہے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پہ اجاگر کر رہے ہیں اور ایک روز یہ آزاد ہو کے پاکستان کا حصہ بنے گا اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور انڈیا کی کشمیر میں جارحیت اور قتل عام بند کرائے 69 سالوں میں جو تنظیم مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ نہ کر سکے اس سے مزید کیا توقع کی جا سکتی ہے لہٰذا او آئی سی اپنا رول ادا کرے اورکشمیر کو پاکستان میں شامل کرائے ۔