تازہ تر ین

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک بار پھر ہنگامہ آرائی …. نو نو کے نعرے لگائے گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں 2 گھنٹے 17 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا جس سے اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر ایوان میں پاناما لیکس کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس سپریم کورٹ میں ہے جس کے جنوری تک نتائج نکلنے کی امید ہے تاہم تحریک انصاف یہ مقدمہ پارلیمنٹ میں بھی لے آئی ہے اور ہم اپنا مو¿قف سپریم کورٹ میں بھی پیش کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کیس میں قطری شہزاد کا خط بھی زیر بحث لایا گیا ہے جس پر قوم اور کورٹ میں بحث ہورہی ہے اس لیے خط کے بعد پیدا ہونے والے ابہام کو دور کرنے کے لیے وزیراعظم کی وضاحت ضروری ہے کیونکہ ان کی جانب سے سامنے آنے والے دو مختلف بیانات کی وضاحت چاہتے ہیں، جب تک وزیراعظم ایوان میں وضاحت نہیں کرتے ہماری تسلی نہیں ہوگی، عمران خان کی طرف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیراعظم آئیں اور سچ بتائیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain