تازہ تر ین

پاکستان کو قائداعظم کے وژن کیمطابق بنائینگے

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ قائد کے افکار کی روشنی میں حکومت نے وژن2025تشکیل دیا،چند نام نہاد دانشور ملک کے نوجوانوں کو مایوسی کا درس دے رہے ہیں،ملک میں مثبت سوچ کو فروغ اور مایوسی کی آواز کو شکست دینا ہوگی،قائد کے اصولوں سے روگردانی کی وجہ سے پاکستان کا آدھا حصہ چھن گیا،موجودہ حکومت عوام کو خوشحال کرنے کا قائد کا خواب پورا کرے گی۔وہ پیر کو قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر 7روزہ تقریبات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار اس کے بنیادی اصولوں پر ہوتا ہے،نوجوانوں کو قائداعظم کے افکار سے روشناس کرانے کیلئے پروگرام بنایا ہے،قائداعظم کی قیادت دستیاب نہ ہوتی تو قیام پاکستان کا خواب ادھورا رہ جاتا،معاشرے چند افراد ہوتے ہیں جو تاریخ کا دھارا تبدیل کرتے ہیں،قائداعظم نے پاکستان کے قیام سے تاریخ کا دھارا تبدیل کیا،قائداعظم کا ہدف پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا تھا،ایک معاشی طور پر مضبوط قوم قائداعظم کے بنیادی اصولوں میں شامل ہے،ماضی میں پاکستان میں قائداعظم کے بنیادی اصولوں کو نظرانداز کیا گیا،قائد کے اصولوں سے روگردانی کی وجہ سے پاکستان کا آدھا حصہ چھن گیا،قائداعظم ملک میں عوام کی حکمرانی کے اصول پر یقین رکھتے تھے،ملک میں امن،بھائی چارے اور رواداری وقت کی ضرورت ہے،قائد کے افکار کی روشنی میںحکومت نے وژن 2025تشکیل دیا،چند نام نہاد دانشور ملک کے نوجوانون کو مایوسی کا درس دے رہے ہیں،ملک میں مثبت سوچ کے فروغ اور مایوسی کی آوازوں کو شکست دینا ہوگی،پاکستان کے حالات بہتری کی طر ف جاررہے ہیں۔وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 19سے25دسمبر تک قائد کی سالگرہ منانے کیلئے تقریبات ہوں گی،قائد کے وژن کو معاشرے میں اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،قائد کے وژن کو سکولوں تک پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،پاکستان کو قائد کے وژن کے مطابق بنانے کیلئے ہرفرد اپنا کردار اداکرے،پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے لوک ورثہ میں تقریبات ہوں گی۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی سالگرہ کی مناسبت سے سات روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا حکومتی سطح پر قائد اعظم کی سالگرہ کی سات روزہ تقریبات کا اہتمام وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے کیا گیا ہے افتتاحی تقریب میں وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ وزیر مملکت بلیغ الرحمان،وفاقی وزیر احسن اقبال اور معاون خصوصی لوک ورثہ عرفان صدیقی بھی موجود تھے اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ قا ئد اعظم محمد علی جناح کی 141 ویں سالگراہ کی تقریبات19 دسمبر سے 25 دسمبر تک جاری رہیں گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر پورہ ہفتہ قائد اعظم کی سالگرہ منانے کا فیصلہ کیا گیاہے ان تقریبات میں ویڑن 2025 کو کیسے قائد کے نظریات کے ساتھ مربوط کیا جائے اسکی عکاسی ہوگی قائد اعظم کا مجسمہ بھی تیار کیا گیا ہے جبکہ مختلف اسکولوں کے بچے پپٹ شوز اور تقاریر کے مقابلوں میں حصہ لیں گے نواجونون کے ملکی ترقی میں کردار کو اجاگر کیا جائے گا 25دسمبر کو قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکر 19 دسمبر سے 25 دسمبر تک قائد اعظم کی سالگرہ کو منائیں گے اورسی پیک کو بھی ان تقریبات میں اجاگر کرینگے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے کہا کہ قائد اعظم کے مزار پر نیا فانوس نصب کردیا گیا جو چین کی جانب سے ہمارے لئے تحفہ ہے اس فانوس پر 22 کروڑ روپے لاگت آئی ہے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کے تدبر کو اجاگر کرنے کے لئے وقت کی قید نہیں ہونی چاہئے نیشنل بک فاو¿نڈیشن کی ذمہ داری لگائی ہے اور تحریک پاکستان سے متعلق کتب شائع کی جائیں ہم قائد اعظم کے افکار کو نئی نسل تک پہنچائیں گے وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ قومیں اپنے قومی ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں ان تقریبات میں ہماری وزارت اور ہمارءتمام اسکول حصہ لیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف بھی قائد اعظم کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کریں گے ۔سکولوں کے 10 ہزار بچے مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے کہا کہ قومی نصاب کونسل تشکیل دیدی گئی ہے جو قومی سطح پر نصاب سازی کرے گی کونسل قومی افکار سے آگہی اور جذبہ حب الوطنی کو قوم میں اجاگر کرنے کےلئے نصاب میں بہتری کے اقدامات کرے گی وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کہا کہ یہ بات اٹل حقیقت ہے کہ قائد اعظم کے بغیر پاکستان کا خواب ادھورا رہ جاتا ہے۔ہمارا فرض ہے کہ ہم قائد اعظم کی اس میراث کی ناصرف حفاظت کریں بلکہ اسی جذبہ سے اس کےلئے کام بھی کریں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کا ہدف بہت واضح تھا ایک فلاحی ریاست کے لئے جدوجہد کی تھی ہم نے پاکستان کی تحریک بنیادی اصولوں کو دھندلا دیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain