تازہ تر ین

ڈی جی آئی ایس آئی کی کرسی سنبھال لی ….

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ڈی جی آئی ایس آئی کا چارج سنبھال لیا۔چند روز قبل پاک فوج میں اعلی سطح پر تقرریاں اور تبادلے کیے گئے تھے جن کے تحت لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی مقرر کیا گیا تھا جس کا انہوں نے پیر کو باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کور کمانڈر کراچی کے فرائض انجام دے رہے تھے جنہیں رضوان اختر کی جگہ آئی ایس آئی کا سربراہ مقرر کیا گیا جب کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں،علاوہ ازیں وزیرِ داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل رضوان اخترکے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ جنرل رضوان اخترکی پیشہ وارانہ مہارت اورفرض شناسی قابلِ تحسین ہے۔ اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے اور ملکی سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں جنرل رضوان اختر کا کردار قابل تحسین ہے۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف ،وزیرِخزانہ اسحاق ڈار، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور مشیرسلامتی ناصر جنجوعہ بھی ظہرانے میں شریک ہوئے۔ظہرانے میں موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل نوید مختار بھی موجود تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain