غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں وینزویلا کی سرحد سے ملحقہ قصبے پورٹو کنیرو کے جرمن اولانو ایئرپورٹ سے مال بردار طیارہ دارالحکومت بگوٹا جارہا تھا، طیارہ اڑان بھرنے کے صرف 3 منٹ بعد گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے کے وقت جہاز میں 6 افراد سوار تھے جن میں سے 5 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، حادثے میں واحد بچ جانے والا شخص جہاز کا ٹیکنیشن ہے اور اسے علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ طیارے کو پیش آنے والا حادثہ پائلٹ کی جانب سے غلط انداز سے ٹیک آف کرنے کی وجہ سے پیش آیا۔ طیارے کے تباہ ہونے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔