دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی نے بحیثیت وزیراعلی گجرات 2بڑی کمپنیوں سے 40کرو ڑ روپے رشوت لی اس کیخلاف کارروائی کیوں نہیں ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے شہرمہسانامیں کانگریس کے نائب صدرراہول گاندھی کاریلی سے خطاب کے دوران نریندر مودی پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہنا تھا کہ مودی کی نوٹ بندی کرپشن کے نہیں غریب ،ایماندارلوگوں کیخلاف ہے یہ غریبی کو نہیں غریب کو ہی ختم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،انہوں نے کہا کہ نہ جانے مودی کی کرپشن کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی جاتی حالانکہ مودی نے وزیر اعلی گجرات کی حیثیت سے 2بڑی کمپنیوں سے بھاری رشوت وصول کی ہے،مودی کی رشوت کے ثبوت ان بھارتی کمپنیوں کے ڈائری نوٹس ،کمپیوٹررکارڈمیں موجودہیں جبکہ یہ دستاویزی ثبوت انکم ٹیکس حکام کی تحویل میں بھی ہیں۔