نئی دہلی (وی ڈیسک)انڈین ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھین کے قریب 2افراد سے ایٹم بم کی تیاری کا لازمی جزو 24کروڑ مالیت کا 9کلو خام یورینیم بر آمد ہوا ہے ۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا جس کے دوران خام یورینیم ایک تھیلے سے برآمد ہوا ۔ذرائع کے مطا بق ملزم اسے کھلی مارکیٹ میں فروخت کر نا چاہتے تھے ۔دونوں ملزموں کیخلا ف انڈین اٹامک انرجی ایکٹ 1962کے تحت مقدمہ درج ہے۔