واشنگٹن( ویب ڈیسک ) عراق کے مرحو م صدر صدام حسین کی صاحبزادی رغد صدام نے امریکا پر عراق کو تباہ وبرباد کرنے کا الزا م عا ئد کر تے ہو ئے کہا ہے کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ جانتے ہیں کہ عراق کو کیسے تباہ کیا گیا گیا اور میرے والد کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔امریکی ٹیلی ویژ ن نیٹ ورک CNN کو دیے گئے ایک انٹرویو میں 48 سالہ رغد صدام حسین نے کہا کہ عراق کو موجودہ حالات میں پہنچانے میں امریکا کا کردار ہے۔ ہمارا ملک اس وقت بدترین تباہی سے دوچار ہے اور یہ سارا کیا دھرا امریکا کا ہے جس نے عراق کو دہشت گردی اور افراتفری کا گڑھ بنا دیا۔ایک سوال کے جواب میں رغد صدام حسین نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی اور کہا کہ ٹرمپ سیاسی بالغ نظری کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عراق کے ساتھ کیا گیا اور میرے والد کے ساتھ کیا ہوا؟ ٹرمپ اچھی طرح جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے والد کے دور حکومت میں عراق میں ہرطرف امن وامان اور استحکام تھا مگر امریکی یلغار نے عراق میں شدت پسند گروپوں کو اپنا وجود قائم کرنے کا موقع فراہم کیا۔ امریکی یلغار کے خلاف اٹھنے والے جنگجو ہی آج ’داعش‘ کی شکل میں موجود ہیں۔