مالٹا (ویب ڈیسک)لیبیا کی افریقین ائیر لائن کے طیارے کو اغوا کرنے والے ہائی جیکرز نے مسافروں کو رہا کرتے ہوئے حکام سے کرنل قذافی کے بیٹے کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔روسی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے کے اغوا کاروں نے مسافروں کو رہا کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے مسافروں کو رہا کر دیا ہے تاہم تاحال طیارے کے عملے کے لوگ ہائی جیکرز کی تحویل میں ہیں ۔