منیلا(ویب ڈیسک)کرسمس کے دن ایک طاقتور سمندری طوفان فلپائن سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ یو ایس ٹائی فون وراننگ سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ اتوار کے دن یہ طوفان فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ نوک ٹین نامی اس سمندری طوفان کے باعث شدید بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا سخت خدشہ ہے۔ منیلا حکومت کے مطابق اس قدرتی آفت کے پیش نظر تمام احتیاطی تدابیر کی جائیں گی۔