لاہور(نیوزایجنسیاں)پاکستان میں ہاکی شائقین کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے اور 2014ءمیں میگا ایونٹ کا حصہ نہ بننے والے گرین شرٹس کے لیے ورلڈ کپ میں شرکت کے دروازے دوبارہ کھل گئے۔ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے 2018ءمیں ٹیموں کی تعداد12 سے بڑھا کر16کرنے کی منظوری دے دی اور اب میگا ایونٹ سمیت دنیا بھر میں ہاکی مقابلے 35،35 منٹ کے2 ہاف کے بجائے چار15،15 منٹ کوارٹرز پر مشتمل ہوں گے جب کہ اس فیصلے کا اطلاق یکم جنوری2017ءسے ہوگا۔نئے قانون کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ہو گا جو پہلی بار 2014ءکے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی تھی اور اسے 2018ء کے میگا ایونٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے کیلئے کوالیفائنگ راو¿نڈ کا چیلنج درپیش ہے۔ ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے4، 4 گروپس پر مشتمل4 پولز ہوں گے اور اپنے پول کی ہر فاتح کوالیفائرز ٹیم کوارٹر فائنلز کے لیے بھی کوالیفائی کرے گی جب کہ پول میں آخری نمبر پر آنے والی ٹیم باہر ہو جائیگی،ہرپول کی دوسرے اوررتیسرے نمبرپرآنیوالی ٹیمیں آپس میں کراس اوورکھیلیں گی اورجیتنے والی کوارٹرفائنل میں جگہ بنائیں گی۔ اسی طرح کوارٹر فائنل مقابلوں میں ناکام ٹیمیں بھی فیصلہ کن مرحلوں تک رسائی سے محروم ہو جائیں گی جس کے بعد سیمی فائنلز اور پوزیشن میچز شروع ہوں گے۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیاکہ 2018ء کی طرح 2022کے ورلڈ کپ میں بھی ٹیموں کی تعداد 16ہو گی جب کہ میگا ایونٹ کا دورانیہ بڑھا کر 3 ہفتوں تک کیا جائے گا۔ آزمائشی طور پر کامیابیاں ملنے کے بعد ایف آئی ایچ نے 15،15منٹ کے 4 کوارٹرز کو ورلڈ کپ سمیت دنیا بھر کے ایونٹس کیلیے بھی لازمی قرار دے دیا۔وقت گزرنے کے ساتھ ہاکی قوانین بھی تبدیل ہوتے جا رہے ہیں اور 1970کی دہائی میں گراس کی جگہ آسٹروٹرف پر مقابلے کرانے کا قانون منظور کیا گیا جس کاسب سے زیادہ فائدہ یورپی ممالک کی ٹیموں کو ہوا جنھوں نے عالمی ایونٹس میں کامیابی کی نئی تاریخ رقم کرنے کا آغاز کیا لیکن اب ورلڈ ہاکی فیڈریشن نے دنیا کی بڑی ٹیموں کے ساتھ چھوٹی سائیڈز کو بھی فائدہ پہنچانے کے لیے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھا کر16 کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
بریکنگ نیوز
- یورپی ممالک کا لبنان میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کی تعیناتی کی حمایت کا اعلان
- سندھ ہائی کورٹ،رشوت کے الزام میں 9 کسٹمز کلیئرنگ ایجنسیوں کے لائسنس منسوخی کا فیصلہ کالعدم قرار
- پنجاب’ وثیقہ نویسی کا پرانا نظام ختم، اراضی معاون نظام نافذ
- کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں، طاہر اندرابی
- کراچی کی دو جامعات سے منسلک لا کالجز کے بورڈز آف گورنرز تشکیل، نوٹیفکیشن جاری
- ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی کارروائی، 4ملزمان گرفتار
- پنجاب حکومت کے ریکارڈ فلاحی پروگرام ،عوام مستفید ہورہی ‘ شافع حسین
- چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کا دورہ
- اسلام آباد ہائیکورٹ، کرنٹ سے ہاتھگنوانے والی بچی کے تمام علاج کاخرچ پیسکو کو اٹھانے کا حکم
- شمسی طوفان کے آج زمین سے ٹکرانے کا خدشہ ، زمین کے مقناطیسی میدان میں خلل پڑسکتا ہے
- خلیجی ممالک میں کشیدگی’ حدود کی بندش سے فضائی آپریشن شدید متاثر
- وزارت مذہبی امور، وزارت خزانہ اور قومی بچت کے اشتراک سے سیونگ پلان پر کام شروع
- نواب شاہ میں مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی ٹرینوں کی آمدورفت معطل
- مہنگائی’ بڑھتی لاقانونیت نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنادی: جاوید قصوری
- پہلوان اکھاڑے میں مشق کررہے ہیں۔
- لاہور کی مٹی سے نام پیدا کرنے والے پہلوانوں کی سرزمین پر روایتی کشتی زوال کا شکار
- دہشتگردی کیس’ایمان مزاری ‘ ہادی چٹھہ کی غیر موجودگی میں ٹرائل شروع
- اکتوبر کو فیصلہ کریں گئے اسلام آباد کی جانب کس راستے سے پیش قدمی کی جائی12
- لاہور: حافظ نعیم الرحمن پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
- جان لیوا حادثات میں ملوث 170ڈرائیورز کے لائسنس معطل
