Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے حجاب شروع کر دیا
    • ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا
    • عثمان خواجہ کی کتاب میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے کیا راز کھلیں گے؟ کمنز کا انکشاف
    • وسیم اکرم نے دلجیت دوسانجھ کو اپنا پسندیدہ پنجابی گلوکار قرار دے دیا
    • ہانگ کانگ سکسز: پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان مقرر
    • وزیر بلدیات سے چینی صنعتی گروپ گرینڈ ٹاپ کے وفد کی ملاقات
    • پاک فوج کے ہاتھوں ہلاک خارجی دہشتگرد کی افغانستان میں تعزیتی تقریب
    • ہر قیمت پر سعودی عرب کا دفاع پاک فوج کا دو ٹوک جواب
    • سود سے پاک حج سیونگ پلان کی منظوری پٹرول ریلیف سکیم سے 1 کروڑ 94 لاکھ شہری مستفیدشہباز شریف
    • ہر ضلع میں پی ایچ اے کا قیام مریم نواز نے منظوری دیدی
    • خیبر پختونخواگورنر راج یا ایمرجنسی فیصلہ آج اعلی سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس طلب
    • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف خصوصی اجلاس کی صدارت کر رہی ہیں۔
    • اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف چھوٹے کاروبار’اپنا گھر اور دیگر لون سکیموں کو قرض فراہم کرنے والے بینکوں کے وفد سے ملاقات کررہے ہیں۔
    • ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں
    • سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا
    • پاکستان کا امریکا اور ایران کے درمیان 7 نکات پر مذاکرات جاری ہونیکا انکشاف
    • پاناما کے جنوبی ساحل کے قریب 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ
    • پاک’ترک وزارت داخلہ کے درمیان دہشتگردی منظم جرائم کے سدباب کیلئے تعاون بڑھانے کا معاہدہ
    • مستحق طبقات کو سہولیات فراہمی کیلئے کوشش کی جائے: اسحاق ڈار
    • تھائی لینڈ کی ملکہ نے جنگی طیارہ اڑا کر تاریخ رقم کردی’ دلچسپ ویڈیو وائرل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

    By Khabrain Newsاکتوبر 10, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے سابق جج ناوی پلے کو نوبیل امن انعام ملنے کے چند گھنٹے بعد عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعے کو پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے عالمی فوجداری عدالت کو ایک بے قابو ادارہ قرار دیا۔انھوں نے مزید کہا کہ پابندیوں کا مقصد عدالت کے وسائل محدود کرکے اس کی کارروائیوں کو متاثر کرنا ہے۔ عدالت کو امریکی شہریوں کے خلاف کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اتحادی ممالک سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ عدالت کو لگام دیں بصورت دیگر پابندیوں میں مزید سختی کی جاسکتی ہے۔امریکی پابندیاں عموما امریکی کمپنیوں کو متعلقہ ادارے کے ساتھ کاروبار سے روکتی ہیں جس کے نتیجے میں بینکنگ، بیمہ اور سافٹ ویئر کی سہولتیں متاثر ہوسکتی ہیں۔تاہم امریکی محکمہ خزانہ نے ان پابندیوں سے ٹیلی مواصلات، سافٹ ویئر، پنشن ادائیگیوں اور زیر حراست افراد سے متعلق بعض لین دین کے لیے استثنا بھی جاری کیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی سی سی پر عائد ان پابندیوں کے تحت عدالت کو خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔عالمی فوجداری عدالت کی نائب پراسیکیوٹر نزہت شمیم خان نے امریکی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد بین الاقوامی قانون کی حکمرانی اور ایک آزاد عدالتی ادارے کے کام کو کمزور کرنا ہے۔انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عالمی فوجداری عدالت میں تحقیقات اور مقدمات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اسے کسی دھونس دھمکی یا پابندیوں سے روکا نہیں جا سکتا۔یاد رہے کہ امریکا طویل عرصے سے عالمی فوجداری عدالت کی مخالفت کرتا رہا ہے خصوصا جب اسرائیلی وزیر اعظم اور وزرا کے وارنٹِ گرفتاری کے اجرا اور افغانستان میں امریکی فوجیوں کے اقدامات سے متعلق تحقیقات پر سخت تنقید کی تھی۔نوبیل کا امن انعام 2026 کے لیے آج جنوبی افریقی قانون دان ناوی پلے کے نام کا اعلان ہوا ہے جنھوں نے 2003 سے 2008 تک عالمی فوجداری عدالت کے اپیل چیمبر میں جج کے طور پر خدمات انجام دیں۔انھیں امن اور بین الاقوامی قانون کے فروغ کے لیے کوششوں پر 2026 کا نوبیل امن انعام دیا گیا تاہم ٹرمپ کے حامیوں کا اصرار تھا کہ نوبیل امن انعام صدر ٹرمپ کو ملنا چاہیے تھا جنھوں نے دنیا کی 7 جنگیں رکوائی ہیں۔تاہم جب نوبیل کمیٹی نے امن انعام برائے 2026 کے لیے عالمی فوجداری عدالت کی جج کے نام کا اعلان کیا تو امریکیوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر خاتون جج کو امریکا مخالف قرار دیا جا رہا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      ٹرمپ نے کیٹی زکریا کو وائٹ ہائوس کی نئی پریس سیکرٹری نامزد کردیا: امریکی اخبار

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.